سوات،انتخابی وعدے پوری کریں گے ، ترقیاتی سکیمیں میں کرپشن کا خاتمہ کردیا ، حلقہ میں 35 کروڑ کے ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ، شہر سے ٹریفک کو کم کرنے کیلئے کانجو ، کبل ، بائی پاس اور سیدشریف و تا سنگوٹہ روڈ کیلئے ویزیر اعلیٰ جلد منظوری دینگے ، حلقہ میں پینے کی صاف پانی فراہمی کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے ، اپنے اپ کو عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس میں کرتے ہوئے کہی فضل حکیم خان نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کو کہا کہ انتخابی وعدہ پورے کررہے ہیں ، جسمیں کرپشن کا خاتمہ ، میرٹ کے بالادستی، صحت اورتعلیم میں انقلابی اقدامات انتخابی وعدوں کا حصہ تھا ،
ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے کہا کہ حلقہ میں 35کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جسمیں پارسا کے جانب سے نویکلے 28 لاکھ، بارامہ ایک کروڑ 84 لاکھ ، اخون بابا ٹیوب ویل ایک کروڑ ، مکان باغ 50 لاکھ ، گل کدہ ایک کروڑ آسن خان محلہ ایک کروڑ اور شگئی میں ایک کروڑ روپے کے سکیمیں شامل ہیں ، حلقہ میں ٹرانسفارمر کے اور ریگولیٹر کے فراہمی کیلئے ایک کروڑ ، گلی کوچوں کیلئے 3کروڑ سڑکوں کے مرمت کیلئے 3 کروڑ ، ہسپتال میں بلڈنت کے تعمیر کیلئے ایک رکوڑ ، گلشن چوک ، نشاط چوک کے نالوں کیلئے 65 اور 20 لاکھ روپے ، اس طرح حلقہ میں پینے کی پنی کیلئے 120 ہینڈ پمپ اور ان کے علاوہ شہر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے ، کہا کہ تحریک انصاف کے خاف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے کہ کرپشن کے ریکارڈ توڑدی ، کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کا تاریخ میں پہلی بار کھلی عام نیلامی کی گئی اور اگر کسی کے پاس کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے کہا کہ سیاست میں انقلابی تبدیلی کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہے کہا کہ اپنے اپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں اگر کسی نے کرپشن ثابت کردی،انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے روک تھام کیلئے حکومت نے اقدامات اٹھائیں اور اسکے ممکنہ حملے کو روکنے کیلئے ہسپتالوں میں تیاری کی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں حکومت مزید بھی کسی قسم کی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے ۔
505 total views, no views today


