سوات، مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں ڈینگی مچھر اور لاروں کے خاتمے کے لئے دو دن میں مچھر مار سپرے اور لاروے سائیڈل شروع کرنے کا فیصلہ ،مچھر ماراور لاروے سائیڈل سپرے کے لئے 90افراد پر مشتمل ٹیمں تشکیل دیدی گئی ،ڈینگی کے متوقع مریضوں کے لئے سیدوشریف ہسپتال میں ایک سو بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ ،اوپی ڈی اور ڈینگی مریضوں کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری قائم ،مٹہ ،کبل ،خوازہ خیلہ اور چارباغ میں بھی مچھر مار اور لاورے سائیڈل سپرے شروع کرنے کے ہدایات جاری
،لارو ں کے خاتمے کے فنڈز ایک این جی اوز نے فراہم کی ہے صوبائی حکومت کے طرف سے ڈینگی کے خاتمے کے لئے تاحال فنڈز جاری نہیں کئے جاسکیں ،مقامی ممبران اسمبلی کی ڈینگی بارے اقدامات صرف اخباری بیانات تک محدود تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نو یونین کو نسلوں میں ڈینگی مچھروں اور لاروں کے خاتمے کے لئے مچھر مار اور لاروے سائیڈل سپرے دودنوں کے اندرشروع کیا جائیگا اے سی بابوزی اشفاق خان نے اس بارے میڈیا کو تفصیلات کے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے متوقع مریضوں کے علاج کے لئے سیدوشریف ہسپتال میں ایک سو بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم کیاگیا ہے جبکہ ڈینگی وارڈ کے قریب ڈینگی مریضوں کے لئے علحیدہ اوپی ڈی اور مریضوں میں ڈینگی مرض کے تشخیص کے لئے لیبارٹری بھی قائم کی جاچکی ہے اُنہوں نے کہا مچھر مار اور لاروے سائیڈ ل سپرے کے لئے 90افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے جن میں سول سوسائٹی ،محکمہ صحت ،سوات لیویز اور سی ایم اے اہلکار شامل ہیں حصہ لے رہے ہیں اُنہوں نے کہا ڈی ایچ او کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ و ہ ڈینگی سے متاثرہ تحصیلوں ،چارباغ ،مٹہ ،کبل اور خوازہ خیلہ میں بھی مچھر مار اور لاروے سائیڈل سپرے کریں ادھر باخبر زرائع کے مطابق سوات میں ڈینگی مچھر اور لاروے سائیڈل کے خاتمے کے لئے فنڈز ایک این جی سے حاصل کی گئی ہے اور صوبائی حکومت نے اس اہم مسئلے کے لئے تاحال فنڈز جاری نہیں کی ہے دوسرے طرف حلقہ پی کے 80جو کہ اس بیماری سے گزشتہ سال زیادہ متاٹر ہوا تھااس کے ممبر ان صوبائی و قومی اسمبلی نے بار بار یاددہانی کے باوجو د فنڈز کے فراہمی کیلئے کسی قسم کا سنجیدہ اقدامات نہیں اُٹھائے ہیں اور نہ صوبائی حکومت نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے تاحال فنڈزریلیز کی ہے ۔
455 total views, no views today


