سوات، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی سوات کے صدر میاں جاوید حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک حقیقت ہے اور لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ان کامیاب کرایا، عوامی نیشنل پارٹی نے عوام کے سروں پر سودا کیا، یہی وجہ ہے کہ سوات میں اے این پی سے لوگ جوق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں
ان خیالات کااظہار انہوں نے مینگورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، میاں جاوید حسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنا وقار اور مقبولیت کھو بیٹھی ہے، کیونکہ انہوں نے پختونوں کے سروں کا سوداکیا، انہوں نے کہا کہ اے این پی اپنے دور اقتدار میں عوا م کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکیں، یہی وجہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک حقیقت ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی مقبولیت میں روز بروزاضافہ ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے سے ملاقا ت کیلئے وقت لینے کی ضروت نہیں ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے تو پولیس کی بڑی تعداد اپنے دروازوں پر کھڑے کئے تھے تاکہ عام ادمی وہاں تک نہیں پہنچے،انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کچھ لوگ اپنی پارٹی کی مسلسل گرتی ہوئے ساکھ سے بوکھلاہٹ کے شکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد تحریک انصاف عوامی نیشنل پارٹی کا صفایا کردینگے اور اے این پی کے تمام ورکرز ، عہدیدار تحریک انصاف کا حصہ ہو جائیں گے۔
398 total views, no views today


