مینگورہ، سوات میں اس ماہ واپڈا نے صارفین کو ملنے والے بجلی کے ماہانہ بلوں میں ایف پی اے کے ناموں سے دوسو سے لے کر ایک ہزار روپے تک کی اضافی رقم کا اندراج کیا ہے جس کی وجہ سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،اس ضمن میں وپڈاحکام کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ بیشتر عوام نے واپڈاکے خلاف کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ واپڈاکے حق میں ہوایہ وہی رقم ہے
جس کا اندراج اس ماہ کے بلوں میں کیاگیا ہے تاہم دوسری جانب لوگوں کا کہناہے کہ اگر کسی نے واپڈاکے خلاف کیس کیا تھا تو اس میں سارے لوگ فریق نہیں تھے مگر محکمہ واپڈااب تمام لوگوں کو سزا دے رہا ہے جو کسی بھی صورت مناسب نہیں ،ان کا کہناہے کہ ایک طرف گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اوردوسر ی طرف صارفین سے بھاری بھاری بل وصول کئے جارہے ہیں جن میں مختلف ناموں سے ٹیکسوں کا اندراج بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ سوات ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پربجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے مگراس کے باوجود بھی محکمہ واپڈا یہاں کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے،اہلیان سوات نے حکومت اورواپڈاذمہ داروں سے بجلی کے ماہانہ بلوں سے اضافی رقم اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کوختم کرنے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔
398 total views, no views today


