مینگورہ،چیئرمین ڈیڈک سوات و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ آئندہ سال ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائیگا ، فی الوقت لاروے کے خاتمے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی جس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت براداشت کریگی ، حکومت نے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینی شروع کردی ہے ،
ڈاکٹروں عوام کو فوری علاج معالجہ کی سہولت پہنچا کر عوام کی داد رسی کریں ، حکومت تعلیم اور صحت کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیدو شریف میں اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا ، اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان ، ایم ایس ڈاکٹر رشید احمد ، ڈاکٹر عزیز احمد ، ڈی ایچ او سوات اور دیگر ڈاکٹران موجود تھے ، انہوں نے ڈینگی کے متوقع امد کے روک تھام کیلئے تمام اقدامات پر غور کیا جس میں ایک بلڈنگ کا قیام فوری طورپر ادویات کی ترسیل اور سٹاپ میں اضافے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹیاں بناکر ان کے ذریعے لاروے ختم کریں گے ، اور لوگوں میں اگاہی مہم شروع کریں گے ، انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے بارے میں کسی قسم کی شکایت قابل قبول نہیں ہوگی ۔
396 total views, no views today


