سوات،کالعدم تحریک طالبا ن سوات کا قیدی لکی مروت جیل میں جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے زیر حراست سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی کے رہائشی اور کالعدم تحریک طالبان سوات کا طالب ثناء اللہ ولد فضل واحد سکنہ کوزہ بانڈئی کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے لکی مروت جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر وہ کافی عرصہ قیدرہا،
دوران قید وہ کئی دنوں سے بیمار تھا اور گزشتہ روز وہ بیماری کی وجہ سے چل بسا ، جس کے موت کی اطلاع ان کے ورثاء کو کردی گئی ، ورثاء نے لکی مروت جیل سے لاش لیکر ابائی قبرستان میں سپردخا ک کردی۔
472 total views, no views today
Comments


