بریکوٹ، گاؤں شنگردار میں اے این پی کی تنظیم سازی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اے این پی کے تحصیل بریکوٹ کے قائدین فضل اکبر خان ،فضل الہی عرف بالی خان،بخت آفسر خان ،محمد کرم لالا،محمدریاض ،علی شیر ،عزیز خان،اصغرخان شنگردارکے علاوہ پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا
جس میں صدر عیسی خان،جنرل سیکرٹری ارشد خان،نائب صدر امجد ،سینئر نائب صدر یوسف خان ،جائنٹ سیکرٹری صاحب ذادہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری آمیر محمد،فنانس سیکرٹری عبداللہ،،پریس سیکرٹری ظاہر ،کلچرسیکرٹری صدام حسین ،منتظیم اول غلام حسین ،منتظیم دوم جہان عالم جبکہ سالا ر کے لئے علی خان کو مقررکیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکن متحد ہو جائیں کیونکہ بلدیاتی الیکشن قریب ہیں اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔انہوں نے پارٹی قائد اسفندیار ولی خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے سوات کے کارکن ان کے ساتھ ہیں ۔
653 total views, no views today


