مینگورہ، سپیشل پولیس فورس کے برطرف اہلکار اکبر سید عرف ریمبو نے کہاہے کہ میرا بھائی فوت ہوگیا تھا جس کی وجہ سے میں چند روز ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا ،بعد جب میں ڈیوٹی دینے تھانے گیا تو میری حاضری نہیں لگائی جارہی تھی مجھے جان بوجھ کر سپیشل پولیس فورس سے نکال لیا گیا اس سلسلے میں میں نے ڈی پی او سوات اور ڈی ائی جی ملاکنڈ کو درخواست بھی دئیے تھے
لیکن میرے ساتھ تاحال انصاف نہیں کیا جاسکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ خراب حالات میں پولیس فورس میں اسلئے شامل ہوا تھا کہ اس وقت میرے علاقے کو میری ضرورت تھی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات ملک و قوم کیلئے پیش کئے لیکن میرے ساتھ زیادتی کی گئی اور مجھے نکالا گیا میں ائی جی خیبر پختونخواہ اور پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچوں کو دیکھتی ہوئے میرے ساتھ انصاف کریں ۔
567 total views, no views today


