سوات، منگورہ شہر کے نواحی علاقہ حیات آباد میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ، دھماکے سے گھر کے دیواروں اور صحن میں کھڑی کار کو جزوی نقصان پہنچا، بنڑ پولیس سٹیشن کے مطابق گزشتہ رات گیارہ بجکر پندرہ منٹ پر حیات آباد مینگورہ میں نامعلوم افراد نے یاسر عرفات ولد عبدالواحد سکنہ حیات آباد مینگورہ کے گھر پر دستی بم پھینکا ،
جس کے پھٹنے سے گھر کے دیواروں اور ایک موٹر کار کو جزوی نقصان پہنچا ، بنڑ پولیس نے جاعہ وقوعہ پہنچ کر تلاشی اپریشن شروع کردیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی، دستی بم پھینکنے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
420 total views, no views today
Comments


