سوات،جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر اور شیخ القرآن مولانا محمد اسماعیل نے کہاہے کہ اولادکی نافرمانی کی بڑی وجہ حرام رزق پرورش ہے ،اللہ تعالیٰ کی نافرمانی بڑی بے حیائی اور عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،قومی خزانے اور سرکاری وسائل کا استعمال کا بے جا استعمال خیانت اور گناہ عظیم ہے،خواتین بے حیائی اور اللہ کی نافرمانی چھوڑ کر
دین کا لبادہ اڑیں تو کامیاب زندگی کی نوید ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں گراسی گراؤنڈ پر جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام پانچ روزہ فہم القرآن کلاس کے پہلے روز درس دیتے ہوئے کیا ، جس میں سیکڑوں کی تعدا دمیں مردوں سمیت خواتین کی بڑی تعدادنے بھی حصہ لیا ،اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا لطف اللہ نے درس حدیث دیا ،مولانا محمد اسماعیل نے کہاکہ قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسی کی تلاوت کرکے ہی ہمیں احکامات الٰہی اور دینی تعلیمات کا شرف حاصل ہوگا جس سے ہماری زندگی کا محو ر تبدیل ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ آج کے دورمیں مسلمانوں نے قرآن کریم کی تلاوت چھوڑ کر مشکلات اور مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں صحیح نیت سے کام لیناچاہیے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے معاشرے میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہورہی ہے جو خواتین کی بے پردگی سے بھی بڑی بے حیائی ہے جو عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ تحفہ آج رشوت کی صورت اختیار کرگیا ہے اور ہر آفیسر کو تحفہ دیکر پھر وہ سرکاری خزانے سے تلافی کرتا ہے جو ناجائز ہے انہوں نے کہاکہ فہم القرآن کی یہ کلاس 11مئی تک جاری رہے گی اس لئے سوات کے مسلمانان اس بابرکت مجلس میں شرکت کریں ،فہم القرآن کلاس صبح 5:30بجے شروع ہوتی ہے اور 7بجے تک جاری رہتی ہے ۔
478 total views, no views today


