سوات،سوات میں خوازہ خیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث 3اشتہاری ملزمان 6سال بعد گرفتار کرلئے،ملزمان نے 2008میں دوبھائیوں سمیت 3افراد کو قتل کردیا ،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل یوسف علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں اشتہاری ملزمان عبدالحلیم ولد عبدالطیف
،حبیب اللہ اورعبداللہ پسران عبدالطیف ساکنان بورن کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے گھر یلو تنازعہ پر 20اپریل2008کو مبینہ طور پرفائرنگ کرکے تین افراد جان محمد اور احمدپسران شیرین ساکنان بورے شالپین اور ڈرائیور گل ذادہ ولد زیدر سکنہ مانپیتئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا جس کے بعد ملزمان فرار ہوکر اشتہاری قراردئے گئے تھے ۔
381 total views, no views today
Comments


