مینگورہ،شانگلہ کے صوبائی حلقہ پی کے 88سے سابق امیدواراورتحریک انصاف کے سینئرنائب صدر امداداللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شانگلہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں جس سے مخالف سیاسی پارٹیوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،سٹیڈیم،سڑکوں ،گلی کوچوں اوردیگر سکیموں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں
،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سترسالہ تاریخ میں صرف پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہے جس نے عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی اور شانگلہ کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے اگر ایک طرف علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگاتودوسری جانب عوامی مشکلات میں کمی بھی آئے گی،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کیلئے مختص فنڈ صحیح طریقے سے خرچ ہو گا اور اس میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہو گی کیونکہ اس کیلئے صوبائی حکومت نے چیک اینڈ بیلنس کا ایک موثر انتظام کررکھا ہے،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاؤٹ بننے والوں کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ پی ٹی آئی کے پانچ سالہ دور میں شانگلہ ضرور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،انہوں نے کہاکہ تحصیل پورن میں سٹیڈیم کی منظوری پی ٹی آئی کا کارنامہ ہے جس کیلئے زمین قوم کو اعتماد میں لے کر لی گئی ہے جس کے بارے میں کسی کی تحفظات نہیں ہیں۔
433 total views, no views today


