مینگورہ،سول ہسپتال کبل کے باہر میڈیکل سٹور والوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے مہنگے داموں ادویات کی فروخت زور پکر گئی سرنج کی قیمت 15روپے تک پہنچ گئی پرسان حال کوئی نہیں ارباب اختیار فوری نوٹس لے کر کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار میاں سید علی آف ڈاگے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کبل
کے عقب میں موجود میڈیکل سٹور والوں نے ناجائز منافع خوری کی انتہا کردی ہے دور دراز علاقوں سے علاج کی خاطر آئے ہوئے غریب اور نادار لوگوں پر مہنگے داموں ادویات کا فروخت زور شور سے جاری ہے جسکا پرسان حال کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ دیگر ادویات کے علاوہ عام ڈسپوزل سرنج کی من پسند قیمت 15روپے وصول کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اذیت کا شکار ہیں لہذا ارباب اختیار نوٹس لے کر مذکورہ سٹور مالکان کے خلاف فوری کارروائی کرکے عوام کو نجات دلائیں۔
422 total views, no views today


