سوات، پاکستان تحریک انصاف نے گیارہ مئی کو ہونے والے احتجاج کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا، پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ممبرا ن اسمبلی ان قافلوں کی رہنمائی کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کے پانچ ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے کارکنوں کو اکٹھا کرکے روانہ ہونگے، جس کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا چکا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق ڈویژن بھر
کے اضلاع کے کارکن ملاکنڈ میں اکھٹے ہوکر پھر اگے جائیں گے ، صبح دس بجے کے قریب مینگورہ شہر سے پہلا قافلہ ایم پی اے فضل حکیم خان کے کی قیادت میں روانہ ہوگا، جس کیلئے شہر کی سطح پر کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے، اور گاڑیوں کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
463 total views, no views today
Comments


