مینگورہ،ڈسٹرکٹ بار کے کئی وکلاء نے پروفیشنل لائرزفورم میں شمولیت اختیار کرلی،وکلاء کے مسائل کے حل اورفورم کو مزید استحکام دینے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار کے ہال میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی افتخارخان ایڈووکیٹ ،فورم کے چیئرمین یاسین امان اوردیگر نے کہا کہ
فورم کا اصل مقصد وکلاء کی مشکلات کا خاتمہ اورعوام کو سستے انصاف کی فراہمی میں عملی کرداراداکرنا ہے،انہوں نے کہاکہ پروفیشنل لائرزفورم کی شکل میں وکلاء کو ایک ایساپلیٹ فارم میسرآیا ہے جہاں سے وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کو بطریق احسن اداکرنے سمیت برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپوراندازمیں آوازاٹھاسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ شروع میں اس فورم میں جونیئروکلاء شامل تھے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں سینئر وکلاء بھی شامل ہونے لگے جس سے اس فورم کو مزید استحکام ملا جبکہ ساتھ ساتھ جونیئروکلاء کو سینئر وکلاء کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع بھی میسرآیا،انہوں نے کہاکہ پروفیشنل لائرزفورم کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں بلکہ وہ بار سے سیاست ختم کرنے کیلئے کام کررہا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ وکلاء سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کوسستے انصاف کی فراہمی اوربرادری کے مسائل کے حل کیلئے متحدہوکر کام کریں ،تقریب سے سینئر وکیل سعیدخان ایڈووکیٹ،سجادانورایڈووکیٹ،علی خان ایڈوکیٹ ،رشیدخان ایڈووکیٹ اوریگر نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر سجادانور،طاہرشاہ،سعید خان،امیرحسن،حیدرشاہ،پرویز،رشید،عالمزیب،شمشیرعلی ،عبیداللہ اوردیگر وکلاء نے فوم میں باقاعدہ شمویت کا اعلان بھی کیا،تقریب کے آخر میں شرکاء نے مٹہ کے وکلاء کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور اس میں جاں بحق ہونے والے وکیل کی مغفرت اورزخمی وکلاء کی جلد صحتیابی کیلئے اجتماعی دعا بھی مانگی۔
394 total views, no views today


