سوات,مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، مینگورہ شہر میں ہلکی بارش اور ہواؤں نے موسم نہایت خوشگوار بنادیا ہے، اسی طرح ضلع بھر کے مختلف تحصیلوں کبل، مٹہ ، خوازہ خیلہ سمیت دیگر دیہاتوں میں بارش ہوئی ،جبکہ ان علاقوں میں تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا، محکمہ زراعت
کے مطابق بارشوں کی وجہ سے گندم سمیت دیگر فصلوں پراچھے اثرات مرتب ہونگے اور پائیداوار میں بھی اضافہ ہوگا، دوسری طرف بارش کی وجہ سے ضلع بھر کا موسم بھی نہایت خوشگوار ہوگیا ہے۔
770 total views, no views today
Comments


