سوات, مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ نوے کلی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے گھریلوں سامان خاکستر ہوگیا، بنڑ پولیس سٹیشن اور محکمہ فائر بریگیڈکے مطابق ڈاکٹر حبیب النبی کلینک نوے کلی کے سامنے گلی میں رشید علی کے گھر میں دن تین بجے کے قریب اچانک اگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا
، اگ کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی ، فائر بریگیڈ کے دو گاڑیوں نے ایک گھنٹہ کی کوششوں سے اگ پر قابو پالیا، پولیس کے مطابق اگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جبکہ مالی نقصان دس لاکھ سے زائد بتایا جارہا ہے، فائر بریگیڈ کے مطابق اگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگی۔
409 total views, no views today
Comments


