مینگورہ،سوات مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے،پہلا واقعہ مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام میں پیش ایاجہاں مستری ریاض سکنہ دنگرام نے گھریلو تنازعہ کیوجہ سے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق ریاض کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا،دوسرا واقعہ مینگورہ کے چینہ مارکیٹ میں پیش ایا
جہاں علی محمد ولد گل محمد نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر خود کو گولی ماردی، تیسراواقعہ اسلامپور میں پیش ایا جہاں تیز رفتار مسافر فلائنگ کوچ نے اٹھ سالہ بچی ملیحہ دخترعالم زیب کو ٹکر ماردی جوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی،پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
ادھر سیدو شریف پولیس نے نواحی علاقہ سپل بانڈی میں کاروائی کرتے ہوئے کلاشنکوف اور دیگر قسم کا اسلحہ برامد کرلیاجبکہ ملزم محمد علی ولد حیدر علی کو بھی موقع سے گرفتار کرلیا،سیدو پولیس نے اب تک مختلف چھاپوں میں بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برامد کر چکے ہیں جبکہ کئی مجرمان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے،ایس ایچ او اعجاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعلاقے سے سماج دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔رپورٹ حسن چٹان سوات نیوزڈاٹ کام
412 total views, 1 views today