پشاور: چارسدہ روڈ پر واقع پردہ باغ نامی تفریحی مقام سے متصل فٹ بال اسٹیڈیم کی مسجد میں خودکش دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع پردہ باغ سے متصل فٹ بال اسٹیڈیم میں واقع مسجد میں اس وقت دھماکا ہوا، جب نماز ظہر کی ادائیگی کے لئے صف بندی کی جارہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس، سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل یونٹ اور ریسکیو رضاکاروں نے جائے وقوعہ سے لوگوں ہٹا کر شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 سال کے درمیان ایک نوجوان اسٹیڈیم میں داخل ہوا جس نے یہاں موجود خاصہ دار فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ مسجد میں داخل ہوا اور اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
382 total views, no views today


