سوات،مچھروں کی افزائش کو روکنے اور لاروا کو ختم کرنے کے لیے بنائی گئی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے تحصیل بابوزئی کے مختلف یونین کونسلز میں ایسی جگہوں کے لیے سروے کیا گیا جہاں پر ڈینگی مچھروں کی افزائش ممکن ہے اور ایسی جگہوں میں مچھروں کی نسل کش دوا ڈالی گئی ۔تحصیل بابوزئی کے یونین کونسلز قمبر،اوڈیگرام ،شاہدرہ ،ملوک آباد،رنگ محلہ
،لنڈے کس ،گلکدہ ،سیدوشریف،امانکوٹ ،رحیم آباداور بنڑ اینگروڈھیرئی میں نسل کش دوا ڈالی گئی ۔قمبر میں 87,اوڈیگرام میں 153،شاہدروہ میں 146،ملوک آباد میں 130،رنگ محلہ میں 140،لنڈی کس میں 89،گل کدہ میں 81،سیدو شریف 46،امانکوٹ میں 94،رحیم آباد میں 129اور بنڑ اینگرو ڈھیرئی میں 125جگہوں پر ڈینگی مچھروں کے لاروا کو نسل کش دوا سے ختم کیا گیا اس کاروائی میں ملیریا سٹا ف کے علاوہ محکمہ صحت کے پی پی ایچ آئی کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں
379 total views, no views today


