سوات،پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر سوات میں انجمن تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کا مقصدلوگوں پرندوں کے تحفظ کیلئے شعور اجاگر کرنا ۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ٖفضل سبحان افغانی تھے جبکہ محکمہ ورلڈ لائف کے ڈی ایف او فضل باقی ،اختر ایوب ،پروفیسرعبید اللہ، ٰگزیکٹیوڈاریکٹر ای پی ایس اکبرزیب،
ای پی ایس کے سٹاف اور کونسلرز نے شرکت کی ۔ مقررین نے پرندوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ڈی ایف او فضل باقی نے کہا کہ پرندے امن کے سفیر ہیں جبکہ یہاں جنگلات کے بے دریغ کٹائی کے وجہ سے پرندے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ۔اختر ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ فصلوں پر زہریلی ادویات اور ماحولیات کے الودگی پرندوں کے لئے جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں ،ڈاریکٹر ای پی ایس اکبر زیب نے تمام شراکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر عہد کیا گیا کہ وہ سب جنگلی حیات کی تحفظ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
496 total views, no views today


