خیبر ایجنسی: افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے نازیان میں امریکی خود کار قاتل ڈرون کے میزائل حملے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔امریکی ڈرون طیاروں نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع نازیان کے علاقے چنچا رو خوا میں ایک گھر پر 3 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
واضح رہے کہ امریکی خود کار قاتل ڈرون اکثر و بیشتر پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں میزائل حملے کرتے رہتے ہیں جس میں اب تک شدت پسندوں کے ساتھ ہزاروں معصوم شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے امریکی حکومت کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
468 total views, no views today


