سوات،سوات میں مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب اور چرس برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن مینگورہ انسپکٹر دیدارغنی کے مطابق مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد افضل عرف بلوچ ولد شیر افضل سکنہ خواجہ آباد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 500گرام چرس کرلی گئی ،
اسی طرح مینگورہ کی جنازگاہ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات ولد مشرف خان سکنہ فتح خانخیل کے قبضے سے20لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا اسی طرح ایک اورکارروائی کے دوران پولیس نے315گرام چرس برآمد کرکے ملزم ذیشان ولد شوکت سکنہ شاہدرہ کو گرفتار کرلیا ہے ،پولیس نے ملزمان کے خالف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ پو لیس کی کا روائی ٗ ناکہ بند ی کے دوران سواریوں کے ڈاٹسن سے 1420گرام چرس بر آمد ٗ ملزم گر فتار پو لیس زرائع کے مطابق خوازہ خیلہ بانو کے مقام پر ایس ایچ او حضرت سید خان نے پو لیس نفر ی کی ہمر اہ ناکہ بندی کر کے سواریو ں کے گاڑی میں سوار منشیا ت فروش خانزادہ ولد کندور ساکن رانو لیہ ضلع کو ہستان سے 1420گرام چرس بر آمد کر کے ملزم کو موقع پر گر فتار کر کے ان کی خلا ف مقدمہ درج کر لیاایس ایچ او حضرت سید خان نے میڈ یا گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پو لیس سٹیشن خوازہ خیلہ کے حدود میں منشیا ت فروشی یا منشیا ت سمگلنگ کر نے کی قطعی اجا زت نہیں دینگے جہا ں سے منشیا ت فروشی کی اطلا ع ملے گی ان کی خلا ف سخت کا روائی ہو گی ۔
539 total views, no views today


