سوات،سماجی کارکن شوکت سلیم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد سوات میں خواتین پر تشددکے خلاف آگاہی پھیلانا اورتشددکی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے سمیت جمہوری عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانااورمقامی سطح پر چھوٹے چھوٹے تنازعات کی نشاندہی اور ان کا حل مقامی لوگوں کے ذریعے نکالنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ عام شہر کواس قابل بنانا ہے کہ وہ سماجی سہولیات کی نگرانی اوراس میں بہتری لانے کیلئے کام کرسکے،انہوں نے کہاکہ ملک کی نصب آبادی خواتین پر مشتمل ہے اسی لئے فیصلہ سازی کے عمل میں انہیں نظراندازنہیں کا جاسکتایہی وجہ ہے کہ ہم لوگوں میں آگاہی پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں ،کسی بھی معاشرے میں امن اورترقی کیلئے لازم ہے کہ تمام طبقات کو مناسب نمائندگی د ی جائے اورانہیں فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیاجائے،اگر خواتین کے مسائل پر قابو پانا ہے توانہیں بحثیت ووٹر اورامیدوار سامنے لانا ہوگا،انہوں نے کہاکہ خواتین کی محفوظ شرکت کیلئے جمہوریت ادھور ی ہے،مقامی سطح پر چھوٹے چھوٹے تنازعات کی نشاندہی ہماری کوششوں کا اہم حصہ ہے اورمذکورہ بالا دس ونین کونسلوں میں عوام کی استعدادکار جار ی ہے جس کی وجہ سے تنازعات کی نشاندہی اورحل کیلئے قابل بنایاجاسکتاہے،اس موقع پر نثارعالم ،نجیب اللہ اردیگرسماجی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
668 total views, no views today


