مینگور ,مینگورہ تاکلیل کنڈاؤ سڑک کی تعمیر کیلئے قائم ایکشن کمیٹی کااحتجاج رنگ لے آیا، ممبرصوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران کی کوششوں سے صوبائی حکومت نے باقاعدہ منظوری دیدی، منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران نے عمائدین علاقہ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں سڑک کی تعمیر کیلئے رقم مختص کردی ہے
اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر منصوبے پر جلد کام کاآغاز ہوکر علاقہ عوام کاسنگین مسئلہ حل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف مسائل کے حل کیلئے تمام تردستاب وسائل بروئے کارلائینگے ایکشن کمیٹی اور عمائدین علاقہ میں جسمیں عاصم خان، بہرام خان، شیررحمن خان، حسین شاہ ،عمران خان، رضاء اللہ خان، عبداللہ یوسفزئی ،احسان اللہ خان، بشیراحمدودیگر موجود تھے نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے سوئی گیس اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اپیل کرتے ہوئے اقدامات کامطالبہ کردیا۔
447 total views, no views today


