سپر ماڈل اور اداکارہ وینا ملک عمرے کی ادائیگی کے بعد امریکا پہنچ گئی ہیں جہاں انکا ولیمہ بھی ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ کمرشل نہیں اصلاحی نوعیت کی فلموں میں کام کریں گی۔
وینا ملک اپنے شوہر کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی پہنچیں جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمرے کی ادائیگی نے ان کو ذہنی سکون دیا ہے اور اب وہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں جائیں گی۔
ہنی مون کے اس ٹرپ کے دوران ہی انکا ولیمہ بھی ہوگا جس کے لیے وہ پہلے ہی دبئی سے سفید رنگ کا سوٹ لے چکی ہیں۔ ویلنٹائن ڈے بھی امریکا ہی میں منائیں گی۔
962 total views, no views today
Comments


