مینگورہ ،اسٹیٹ لائف کے زونل افس سیدشریف میں زونل محمد اعجاز چوہدری نے اسیٹیٹ لائف سوات زون فیلڈ ورکرز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں سے حلف لے لیا ،12 مئی 2014 کو اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوئے تھے ،گذشتہ روز نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھالیا ،انتخابات میں سید ظفر علی شاہ صدر ،
فضل خالق سینئر نائب صدر ،حضرت علی نائب صدر، اعظم خان جنرل سیکرٹری ، فیاض احمد خان ، فنانس سیکرٹری ، علی شاہ بادشاہ ، پریس سیکرٹری اور محمد رفیق جائنٹ سیکرٹری مقرر ہوئے ، تقریب حلف برداری کے موقع پر صدر سید ظفر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ادارے اور خصوصاًفیلڈ ورکرز پالیسی ہولڈر ز کی خد مت کیلے دن رات کام کررہے ہیں اوراس سلسلے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے اپنے ساتھیوں پر زور دیا کہ اپنی ذمہ داری کو ایمانداری کے ساتھ پوراکرنے کی ہرممکن کوشش کریں ،اس موقع پرسید عبدالرؤف سیکٹر ہیڈ سوات ،مظفر خان سیکٹر ہیڈ بونیرنے بھی خطاب کیااور نئے عہدیداروں کو مبارک باد دی۔
436 total views, no views today


