سوات ،یونیورسٹی آف سوات میں سمسٹر سسٹم سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مقرر وائس چانسلرپروفیسرمحمدجہان زیب خان تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے سمسٹرنظام سے متعلق قواعدوضوابط میں ضروری اصلاحات لائی گئی ہیں اورطلباء وطالبات کومعیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ان قواعدوضوابط پرعمل درآمدکویقینی بناناہوگا۔وہ گذشتہ روزیونیورسٹی
کے مین اوڈیگرام کیمپس میں تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان، سمسٹرکوآڈی نیٹرزاورملحقہ کالجوں کے پرنسپلز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وائس چانسلرنے سمسٹررولزکے مختلف خدوخال پرتفصیل سے روشنی ڈالی اورتمام متعلقہ تدریسی عملہ پرزوردیاکہ وہ سمسٹرنظام کوبہترطورپرچلانے کیلئے مروجہ قواعدوضوابط کی پابندی کریں ۔انہوں نے کہاکہ سمسٹر سسٹم تعلیم دینے کا ایک بہترین نظام ہے تاہم اس حوالے سے مرتب کردہ قواعدوضوابط پرعمل درآمدکرنے سے ہی اس نظا م سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی ایس چارسالہ پروگرام ایک بہترین پروگرام ہے جسے جاری رکھنے اوراسے مزیدبہتربنانے کیلئے اساتذہ پربھاری ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں ۔وائس چانسلرنے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ طلبا ء وطالبات کومارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کیاجائے اوراس سلسلے میں سمسٹررولزمیں جواصلاحات لائی گئی ہیں ان کوعملی جامہ پہنانے سے ہم اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تمام شعبہ جات اورملحقہ کالجوں کو سمسٹررولزکے حوالے سے جوبھی مشکلات ہوں اس کے بارے میں وہ یونیورسٹی کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
449 total views, no views today


