نواز شریف کے پچھلے دور حکومت میں سیا سی بنیا دوں پر نکالے گئے اساتذہ کو مقامی عدالت نے مر اعات سمیت بحال کر دیا پشاور کی مقامی عدالت نے 1997میں نواز شریف دور حکومت میں سیاسی بنیادوں پر نکا لے گئے 35سے زائد CTاور PSTاساتذہ کی بر طرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہو ئے ان کو واپس مر اعات سمیت بحال کر نے کا حکم جا ری کر دیا
سول جج صائمہ عرفا ن کی عدالت میں فضل مالک وغیر ہ کی جا نب سے دائر درخواستوں کی سما عت شروع کی تو ان کی وکیل عبا دالر حمان نے عدالت کو بتا یا کہ نواز شریف کے سابق دور میں ملک بھر میں سر کا ری ملازمین کو بر طرف کیا گیا تھا جس میں ضلع پشاور کے 35سے زائد مر د خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں جبکہ PPPگو رنمنٹ میں ایک آرڈیننس کے تحت SACKED EMPLOYEESکو بحال کیا لیکن تا حال ان اساتذہ کو بحال نہیں کیا گیا جو کہ غیر قانو نی اور غیر آئینی اقدام ہے جس پر عدالت نے 35سے زائد اساتذہ فوری طور پر ملازمت پر بحال کر نے کے احکا ما ت جا ری کر دیئے اس سے پہلے 2فروری 2014کو پشاور ہا ئی کورٹ ڈویژبینج دارلقضا ء سوات نے بھی ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے 4اساتذہ کو ایکٹ 2012کے تحت 30فی صد کو ٹہ میں بحال کر نے کا حکم دیاہے
428 total views, no views today


