سوات،سوات کی وادی کالام میں باؤلے کتوں کی بھرمار کے حوالے سے میڈیا کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اورکتوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹی ایم اے اہلکاروں نے آپریشن شروع کردیا ہے،گزشتہ کئی دنوں سے وادی کالام اور گرد ونواح کے علاقوں میں باؤلے کتوں نے 5افراد کو کاٹنے سمیت کئی مال مویشیوں کو ہلاک کردیا تھا میڈیا میں خبر آنے پر اے اسی
بحرین عارف خان یوسفزئی نے نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے اہلکاروں کو کتوں کو مارنے اور ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی ٹی ایم اے اہلکاروں نے کالام اور گرد ونواح کے علاقوں میں کتوں کو مارنے اور ٹھکانے لگانے کا عمل شروع کردیا ہے ۔
402 total views, no views today
Comments


