مینگورہ،آل سوات دودھ فروش ودہی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایاگیا،کابینہ تشکیل،انتظامیہ سے نرخنامہ فراہم اوربے جاجرمانہ عائد نہ کرنے کی اپیل،سوات میں دوودھ دہی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیاجس کیلئے باقاعدہ کابینہ بھی تشکیل دے دی گئی،نومنتخب کابینہ سے سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال نے حلف لیا،
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہربرادری کی اپنی الگ یونین ہوتی ہے جو اس کے مسائل کے حل اورمشکلات کے خاتمہ کیلئے کوششیں کررہی ہے مگر یہاں پر دودھ ودہی فروشوں کی یونین نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامناتھا تاہم اپنے لئے یونین بنائی جو ایک احسن اقدام ہے،انہوں نے کہاکہ دودھ فروش کوشش کریں کہ عوام کو معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کریں اس سے ان کا کاروبار ترقی کرے گا جبکہ اس سے انہیں رزق حلا ل کمانے کا مواقعے میسرآئیں گے،اس موقع پر یونین کے عہدیداروں نے چیئرمین سوات پریس کا شکریہ اداکیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ لوگوں کو مناسب اشیاء فراہم کرنے کی کوشش کریں گے تاہم انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ انہیں نرخنامہ فراہم کرے اور ان پر بے جا جرمانہ عائد نہ کرے۔
374 total views, 1 views today