مینگورہ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سوات کے سابق صدارتی امیدوار شیرمحمدخان نے کہا ہے کہ پی ایم اے کی صوبائی قیادت برادری کے ساتھ مخلص نہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا اعتمادکھوچکی ہے لہٰذہ اسے مستعفی ہوجانا چاہئے،سوات پریس کلب میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ایم اے کی صوبائی قیادت اجتماعی مفادات
کے بجائے ذاتیی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے جس کی وجہ سے پیرامیڈیکس کے مسائل مں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ ایپکاکی مخلص قیادت نے تیس دن میں اپنی برادر ی کیلئے وہ کام کیا ہے جو ہمار ی صوبائی قیادت تیس سال میں بھی نہ کرسکی ،انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف میں سب بڑے کیڈرمیڈیکل ٹیکنیشنز،ایل ایچ ویز خصوصاََاورباقی سٹاف عموماََپی ایم اے خیبرپختونخواکی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تیس سالوں سے ترقی سے محروم ہیں،انہوں نے کلرک برادری کے مطالبات کوتسلیم کرنے پروزیراعلیٰ پرویزخٹک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک اوردیگراعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ سکول اساتذہ اورکلرکوں کی اپ گریڈ یشن کے طورپرپیرامیڈیکل برادر ی کواپ گریڈکرکے ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں تاکہ ان کی دادرسی ہوسکے اوران کی بے چینی اورپریشانی کا خاتمہ ہوسکے،اس موقع پر حاجی ثناء اللہ،فضل رحمان،محمدایازاوردیگربھی موجودتھے۔
422 total views, no views today


