سوات،عوامی نیشنل پارٹی ( ولی ) کے سابق صوبائی رہنماء کو منانے کیلئے اے این پی کا ایک اہم وفد انکے رہائش گا ہ پہنچ گیا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (ولی ) کے صوبائی رہنماء جہان بہادر خان کو منانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کا ایک وفد گذشتہ روز کوزہ درشخیلہ مٹہ اکر ان سے انکے رہائش گاہ پر ملاقات کی وفد میں شاہی روم خان سردار علی خان ابراہیم دیولئی عبدالصبور خان محمد اسماعیل خان محمد اسحق بخت کرم ڈاکٹر سیف الدین خان اور دیگر قائدین شامل تھے وفد نے جہان بہادر خان کیساتھ ملاقات کیا اور انکو اے این پی میں واپس انے کی باضابط دعوت دی دریں اثناء جہان بہادر خان نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ابھی تک کسی بھی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور وقت انے پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ انہوں پچاس سال تک اے این پی کیلئے کام کیا لیکن انکو صلہ یہ ملا کہ اج کوزہ درشخیلہ اے این پی کے حکومت کے ہوتے ہوئے پھر بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی ان سے رابطے کی ہیں لیکن وہ اس بار سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے ۔
1,066 total views, 2 views today