بریکوٹ( ریاض احمدسے) نئبرہڈبریکوٹ غربی میں ڈینگی کے خلاف ٹی ایم اے بریکوٹ کے تعاون سے سپرے مہم اختتام پزیر ہوگیا۔مہم کے دوران تین تشکیل شدہ ٹیموں نے چھ دنوں میں گھر گھر گلی گلی سپرے کرکے ہر قسم مچھر وں کا خاتمہ کردیا ۔مہم میں کونسل کے علاوہ عوامی تعاون بھی رہا ۔ ڈینگی سپرے مہم کے بارے میں ناظم غربی بریکوٹ حماد خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ڈینگی مہم کے خلاف سپرے سب ڈویژن بریکوٹ میں سب سے پہلے یہاں پر کامیابی سے مکمل ہوگیا جس پر میں ٹی ایم اے بریکوٹ اور کونسل کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ چھ دنوں کے مہم کے دوران بریکوٹ غربی میں محلہ ملا،سکول محلہ ،زمان خیل ،خاناں خیل ،میر خیل ،میاینہ،بابا جی بابا و دیگر مضافاتی علاقوں کے سینکڑوں گھرانوں کے علاوہ ندی ،نالوں ،کلوٹوں اور دیگر عوامی جگہوں پر بھی مچھر مار سپرے کیا گیا ۔مچھر مار سپرے ٹی ایم اے بریکوٹ نے مفت فراہم کیا جبکہ باقی اخراجات کونسل کے فنڈز سے کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران کوئی بھی جگہ سپرے سے نہیں رہ گیا ہے اگر جہاں بھی سپرے کی ضرورت پڑے تو ہمارے ساتھ فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ سپرے بروقت ہوکر ڈینگی اور ملیر یا جیسے موزی مرض سے چھٹکارا حاصل ہوسکے ۔بعد میں انہوں نے محکمہ صحت کے ڈی ایچ او سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ لاروا سائیڈ کے خاتمے کے لئے ہمیں دوائی مہیاکیا جائے تو سپرے ہم کردیں گے ۔
871 total views, no views today


