بریکوٹ( ریاض احمدسے)بریکوٹ پریس کلب 2017-18کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔سہیل باچا صدر جبکہ خلیل الرحمان باچا جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان ،انجینئر شرافت علی ،سجاد خان ،فریدون خان ،فضل احد لالاجی،فدامحمد خان پر مشتمل الیکشن کمیشن کمیٹی نے بریکوٹ پریس کلب کے انتخابات کا انعقاد کیا ۔قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کے مشاورت سے کابینہ تشکیل دے دی ۔نئے منتخب کابینے کا صدرسہیل باچا،جنرل سیکرٹری خلیل الرحمان باچا،سینرنائب صدر اسداللہ ،فنانس سیکرٹری بخت روان خان ،پریس سیکرٹری ظاہر شاہ کمال،نائب صدر ریاض احمد،ایگزیکٹیو چیرمین ڈاکٹر ذاکر محمد جبکہ سرپراست اعلیٰ کے عہدے کے لئے فضل مولاخان کا انتخاب کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے منتخب صدر سہیل باچا نے کہاکہ میری اولین کوشش ہوگی کہ بریکوٹ پریس کلب کے لئے سرکاری عمارت کا بندوبست کروں ۔بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اورمجھے امید ہے کہ نئی کابینہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نمٹائیں گے ۔بعد میں قومی جرگے نے نئے کابینہ کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہرکی کہ قلم کے ذریعے پریس کلب کے صحافی اپنے قلم کا مثبت استعمال کریں گے اور قوم و ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے
842 total views, no views today



