سوات،پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے ممبرو اہم رہنماء میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ سردی انے سے پہلے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل ہونا چاہیئے ،اگر حکومت وقت سے پہلے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئیں تو سردی میں عوام تکلیف سے بچ سکتے ہیں،بیانات و تقریروں سے مسائل ختم نہیں ہوسکتے بدقسمتی سے سوات کے عوام کو پائپ،ٹرانسفارمر اور گیس کنکشن کی سیاست میں الجھا دیا گیا ہے ،یہاں کے عوام روزگار چاہتے ہیں جس کیلئے ان چیزوں سے نکل کر میگا پراجیکٹس کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں سے ائے ہوئے وفود کے ساتھ گفتگو کے دوان کے دوان کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود ذاتی تعلق پر لوگوں کی مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا ہو اگر عوام نے ساتھ دیا تو سوات کی ترقی کیلئے بھرپور انداز میں اقدامات اٹھاؤنگا،انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیکداری سیاست ذاتی مفادات کی حصول کیلئے ہورہی ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں البتہ کچھ لوگوں کو مالی فائدہ ہورہا ہے اخر میں انہوں نے سوات کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی صحیح استعمال کرکے اہل لوگوں کا سامنے لائیں۔
941 total views, no views today


