انٹرویو/وقار احمد سواتی
دن ہو ں یا رات اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ ہر دکھ ،غم اور خوشی میں شریک ہونے والا ویلج کونسل ڈھیرئی کے چیئرمین ناظم حبیب گل آمیر رحمن کے ہاں 9جون 1973کو پیدا ہوا ،ان کا تعلق سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ ڈھیرئی سے ہے ،جماعت نرسری سے تعلیم کا آغاز کیا اور میٹرک علاقے کے مشہور ہائی اسکول سے پاس کیا ۔
ناظم حبیب گل نے جب میٹرک کا امتحان پاس کیا تو وہ اپنے ساتھیوں سے کچھ اور ذہن کا مالک تھا ، ان کے ذہن میں علاقے کے عوام کا بھرپور انداز میں خدمت کرنا ہر وقت گھومتا پھرتا تھا ۔تو سب سے پہلے 1990میں اپنے اپ کو عوامی خدمت کے لئے وقف کرکے علاقے میں بحیثیت سوشل ورکر کام شروع کیا اور مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر عوام کی بھرپور خدمت کی ۔
عوامی خدمت کو سیاست میں لانے کے لئے باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا تو مشکلات بہت زیادہ تھے مگر انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور نہایت جرات مندانہ انداز میں 2001کے بلدیاتی الیکشن لڑ کر بھاری اکثریت سے کسان کونسلر منتخب ہو گیا ۔تو اسی دوران انہوں نے بحیثیت کسان کونسلر عوام کے خدمت کے لئے اپنے اپ کو وقف کردیا اور اس دوران عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ۔
کسان کونسلر منتخب ہونے کے بعد چونکہ ضلع سوات میں حالات نامساعد ہوئے اور ان انتہاپسندوں کے خلاف اپریشن کے بعد علاقے کو کلئیر ہونے کے بعد ناظم حبیب گل نے پھر سے عوامی خدمت کا بوجھ سر پر اٹھا کر عوام خدمت کے کئے غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر عوام کا بھرپور خدمت کیا اور اس وقت انہوں نے لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام کئے ۔
انہوں نے کونسلری کے وقت میں یونین کونسل کانجو میں بھی بہت زیادہ ترقیاتی کام کئے تھے اور ساتھ ساتھ بجلی کے مد میں ٹرانسفامروں ،تار وغیرہ میں اپنے علاقے کے عوام کو بھرپور ریلیف پہنا دیاہے ۔
2013 کے عام انتخابات میں حبیب گل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے لئے دن رات ایک کرکے بھرپور محنت اورلگن کے ساتھ کام کئے اس کے بعد 2015کے بلدیاتی الیکشن میں اپنے مقبولیت کے وجہ سے بھاری اکثریت سے عوامی ووٹ لے کر ویلج کونسل ڈھیرئی کا چیئرمین منتخب ہوگیا ۔
ناظم ویلج کونسل ڈھیرئی حبیب گل سے گزشتہ روز روزنامہ چاند کے ٹیم نے خصوصی انٹرویو کیا اور ان سے ان کے طویل سیاسی اور عوامی خدمت کے سفر پر تفصیلی گفتگو کی ۔انہوں نے بحیثیت ناظم علاقے میں کام کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے سارے عمر عوامی خدمت کے لئے وقف کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے محنت مزدوری بھی کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا 2016میں ہم نے ڈھیرئی گراونڈ پر محمد افضل خان شہید کے نام سے ایک فٹ بال ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جس میں ضلعی ناظم سوات محمد علی شاہ ، ممبر ضلع کونسل سوات فیاض خان ،فیروز شاہ اور تحصیل نائب ناظم انجینئر حنیف خان نے بھرپور تعاون کیا اور ساتھ ساتھ ڈھیرئی گراونڈ میں ان لوگوں کی کوششوں سے لاکھوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل ڈھیرئی کے تمام کونسلروں کے مشترکہ کاوشوں اور مشاورت سے اپنے علاقے ڈھیرئی میں 10لاکھ لاگت سے واٹر سپلائی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قیادت سے ناظم حبیب گل نے انتہائی مایوسی اور ناراضگی کا اظہار کردیا اورکہا کہ سوات میں پارٹی تنظیم کا ڈھانچہ تک نہیں ہے ،پارٹی مشران ورکروں کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میں جو خدمت کررہا ہوں ان کے مثال پورے تحصیل کبل میں نہیں مل رہے ۔ انہوں نے کہا کہ آمیر مقام ہوں یا حنیف خان ہوں سب سے میرا گلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 2011میں آمیر مقام اور انجینئر حنیف خان نے ڈھیرئی میں 100ٹرانسفارمر کو 200میں تبدیل کروانے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال کچھ پتا نہیں چلا ۔
حنیف خان نے میر ے ساتھ میٹنگ میں میرے ساتھ ویلج کونسل ڈھیرئی کے لئے 15لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کے مد میں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر تحصیل نائب ناظم تاحال اپنا وعدہ ایفا نہ کرسکا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ویلج کونسل ڈھیرئی کے لئے آمیر مقام یا پارٹی کے جانب سے کچھ نہیں ملا ہے اور جو بھی کام کیا ہے وہ ضلعی فنڈز سے کیا ہے ۔
1,646 total views, 4 views today