مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام 14 ستمبر 2017ء ) محکمہ کھیل وثقافت اورضلعی انتظامیہ سوات کے اشتراک سے تین روزہ کالام فیسٹیول کا آغاز 15 ستمبر سے ہو گا ۔تین روزہ فیسٹیول میں صوبے کی علاقائی ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرامزہونگے جبکہ ہر شام کو میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی جس میں معروف گلوکار پرفارم کرینگے فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیاء کے نمونے اور دیگر سٹالز لگائے جائیں گے ۔جن میں نا صرف صوبے کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے تیارکی جانی والی اشیاء نمائش کیلئے رکھی جائیں گی۔ میلے میں علاقائی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر کے علاقائی گلوکار بھی اس تین روزہ فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے فیسٹیول میں ہر شام معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک مہمان خصوصی ہونگےاورٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کالام کی خوبصورتی ٗنزئین وآرائش کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کامعائنہ بھی کریں گے۔
1,515 total views, no views today


