سوات،سوات میں دوسرے روز بھی ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،ضلع بھر میں ہفتہ کے روز شروع ہونے والے بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے، ضلع سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، مینگورہ شہر سمیت آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیاہے، جبکہ سوات کے سیاحتی اور پہاڑی علاقوں میں ہفتہ کے روز سے جاری برفباری تاحال جاری ہے،
مقامی ذرائع کے مطابق وادی مالم جبہ میں ایک فٹ، کالام میں اٹھارہ انچ، مہوڈنڈ میں چار فٹ ، مرغزار میں پانچ انچ، سنگر میں چھ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، برفباری کی وجہ سے ان علاقوں میں موسم بہت ہی سرد ہو چکاہے اور ان علاقوں کے عوام اپنے گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔
515 total views, 1 views today
Comments