مینگورہ،وزیر صحت خیبر پختونخواہ پیرا میڈیکس کیلئے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کا اپنا وعدہ جلد از جلد پورا کرے ، تاخیر سے سٹاف میں بے چینی پڑھتی جارہی ہے ، میاں گل علیم سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کا ایک ہنگامی کینٹ اجلاس زیر صدارت ریاض علی شاہ منعقد ہوا ، جنرل سیکرٹری میاں گل علیم نے صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن
اور وزیر صحت کے درمیان 2 جنوری کو ہونے والے اعلیٰ سطحی جاری کردہ منٹس تفصیل سے بیان کئے ، اجلاس میں ان منٹس پر مجموعی طور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ، اس بات پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا کہ صوبے کے دس ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کے اجتماعی مفاد اور مستقبل کے اہم ترین مسئلے یعنی ٹائم سکیل کو جاری کردہ منٹس میں سرد خانے کے نظر کیا گیا ہے ، اور یہ بات وزیر صحت شوکت یوسفزئی کے واضح ہدایات اور انکے وعدوں کے خلاف ورزی ہے ، ایسامعلوم ہوتا ہے کہ اس مسئلے کو سرد خانے میں ڈالکربعض نادیدہ ہاتھ تحریک انصاف اور موجودہ اتحادی حکومت اور اسکے وزراء کو بدنام کرنے اور ان کیلئے عوام میں کسی نیک نامی پیداکرنے کے حق میں نہیں ہے ، اخباری بیان کے ذریعے صوبائی وزیر صحت سے اسکے وعدے کے مطابق فوری ٹائم سکیل آجلا کا مطالبہ کیاگیا ہے ، اور صوبائی صدر جوہر علی سے اس اہم ترین مسئلے کے فوری حل کیلئے فعال کردار اداکرنے کی اپیل کی گئی ہے ، اس مسئلے کے حل کیلئے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کا سٹاف ہر قسم کے قربانی کیلئے تیار ہے ۔
499 total views, 1 views today