مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام 14ستمبر 2017ء ) تحصیل ناظم مٹہ سوات عبد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مٹہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بدولت عوامی اعتماد بحال رکھے ہوئے ہیں جسکا زندہ ثبوت ضمنی الیکشن میں ہمارے امیدوار خان ذادہ کی ویلج کونسل چپریال میں اپنا سیٹ جیت جاناہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جھوٹ کی سیاست کے بجائے اپنے وعدوں کو عملی شکل پہنارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی کی بدولت انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن 2018میں ضلع سوات میں ایک بار پھر کلین سویپ کریں گے
2,082 total views, no views today
Comments



