مینگورہ ،تنظیم اساتذہ پاکستان کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ،جلوس ونعرہ بازی،مظاہرین جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ ضلع سوات کے صدر ملک اخترعلی ، جنرسیکرٹری حفیظ اللہ اورسینئر نائب صدر شوکت علی نے کہاکہ ستم ظریفی ہے کہ استاد کے لئے جب تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب
سے اضافے کی بات ہوتی ہے تو خزانہ خالی ہوتا ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹنگ کوچ اینڈفلور کے لئے ماہانہ ساتھ ہزار ڈالر جو کہ پاکستانی کرنسی میں 60 لاکھ روپے ماہانہ بنتے ہیں کوئی معنی نہیں رکھتے کیونکہ پاکستان قوم کو تعلیم کی نہیں کھیلوں اور موج مستی کی زیادہ ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ منگائی کے اس دور جسم وجان کاتعلق برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ تعطیلات کے دوران کنونس الاؤنس کی کٹوتی بند کی جائے ، تمام ایڈ ہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیاجائے جبکہ ٹیچر سن کو ٹہ بحال کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ حکومت تمام اساتذہ کو بلاتفریق کیڈرسکیل دینے کا اعلان کرے ، یہاں تعلیمی شرح سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے ملکوں سے کم ہے حکمرانوں اور کھلاڑیوں کے لئے سرکاری تجوریاں کھلی ہیں ، لیکن تعلیم کی روشنی پھیلانے والوں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی بات ہوتی تو سرکاری تجوریاں خالی ہوتی ہیں ،انہوں نے حکومت سے اپنے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
612 total views, no views today


