سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام 16ستمبر 2017) برما سے تعلق رکھنے والے مولانا نور البشر نے سوات کے دینی مدرسہ مظاہر العلوم کا دورہ ، علمائ کرام سے تین اپیلیں کردیں، ذرائع کے مطابق کراچی میں رہائش پذیر برما کے صوبے روہنگیا سے تعلق رکھنے والے مولانا نور البشر نے سوات کے دینی مدرسہ کا دورہ کیا، جہاں پر وہ جید علمائ کرام سے ملیں اور ان سے تین اپیل کردیں، جس میں برما مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کرنے ، برما مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے برمی فوج اور بدھسٹ کو سوشل میڈیا ، فیس بک، ٹوئیٹر، اخبارات، جرائد، لنکڈ ان، انسٹاگرام پرمظالم شیئر کریں تاکہ پوری دنیا کو یہ مظالم پہنچ سکیں، اس کے علاوہ برما کے غریب ، بے اسرا اور بے گھر مسلمانوں کیساتھ مالی تعاون کی اپیل کردی گئی، جس کے بعد علمائ کرام نے مساجد میں برما مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کیخلاف ممبر پر اواز اٹھائی اور چندہ اکٹھا کرنے کی اپیل بھی کردی۔
1,663 total views, no views today