مینگورہ،آل سوات کیبل اپریٹرزایسوسی ایشن نے یونین کے مرکزی صدر پر تشدد،توہین آمیزپروگرام نشرکرنے اورپاک فوج ودیگردفاعی اداروں پر الزمات لگانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین بینرزوپلے کارڈاٹھائے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل خان،
جنرل سیکرٹری مظفرشاہ ،محمدحیات چمن اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیوچینل کی ٹیم نے ہمارے مرکزی صدرخالد آرائیں پرظالمانہ تشددکرنے سمیت اس چینل نے توہین امیزپروگرام نشرکیاجبکہ دفاعی اداروں پربے جا الزمات لگاکر پورے ملک کے عوام کے جذبات کو مجروح کردیا ہے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ،انہوں نے کہاکہ دفاعی ادارے اس ملک کی سرحدات کے امین ہیں جن پر الزامات لگاناکسی بھی صورت مناسب نہیں بلکہ قابل مذمت ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری یونین کے مرکزی صدر کو ظالمانہ تشددکا نشانہ بناکر ظلم کی انتہاکردی گئی ہے،اس موقع پر مظاہرین نے حکومت اورپیمراسے جیوکی نشریات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
665 total views, no views today


