مٹہ (سوات نیوز ڈاٹ کام16 ستمبر ) مقامی کاشتکاران کے ضلعی صدر منصور علی گجر شیراعظیم ماسٹر خان زمان نے کہا ہے کہ موجودہ انصاف کے حکومت میں غریبوں کیلئے انصاف کی کوئی گنجائش ہیں اور اگر انصاف ہے تو صرف وزراء اور انکے خاص لوگوں کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ مقامی کاشتکاران کے جائز مطالبات کو حل نہ کرنا موجود حکومت کے غریب دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن مقامی کاشتکاران صوبائی حکومت کو ہر گز اپنے اس کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شور تالکار میں شیراعظیم کے رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے قاضی محمد جمعہ گل اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیر اعظیم نے مقامی کاشتکاران کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا مقررین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ایک کمیشن بناکر مقامی کاشتکاران کے جائز مسائل کو حل کریں انہوں نے کہا کہ انصاف کے حکومت میں جو ظلم اس وقت غریبوں کیساتھ جاری ہے اسکی مثال پہلی موجود نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں غریبوں کیلئے کوئی انصاف نہیں بلکے انصاف صرف اور صرف وزراء اور حکومت کے اہلکاروں کیلئے ہے انہوں نے کہا ذمہ دار احکام مقامی کاشتکاروں کی جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں .
1,260 total views, no views today


