مینگورہ،آل سوات یوسی سیکرٹریز یونین کے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا،آج سے تمام یوسی دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی،مطالبات کے تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،اس سلسلے میں گذشتہ روز آل سوات یوسی سیکرٹریزیونین کا اجلاس ضلعی صدر کفایت شاہ کی صدارت میں منعقدہوا جس میں تمام یونین کونسلوں
کے سیکرٹریوں نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکا ء نے کہا کہ 1957کے بی ڈی سسٹم سے لے کر اب تک ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا تاہم اس دوران ہمارے سکیل وہی پرانے رہیں جو شروع ہی سے تھے ،یونین سیکرٹری سات سے بھرتی ہوجاتا ہے اور پھر اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہوجاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے باربار حکومت اوردیگر حکام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ صوبائی قیادت کے فیصلے کے مطابق آج انیس مئی سے ضلع بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے جس کاسلسلہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے کہاکہ سکرٹری یونین کونسل کوچودہ سکیل اورآئندہ ترقی کے لئے ٹائم سکیل دیا،اجلاس سے برکت علی،سراج الدین،ناصرعلی اورکابینہ کے دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا۔
535 total views, no views today


