مینگورہ (سوات نیوز ڈاٹ کام17ستمبر2017) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے کہاہے کہ 21 ستمبر کو فارم گراؤنڈ مکان باغ میں ہونے والا کنونشن کا میاب کنونشن ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے پارٹی ورکروزاور کارکنوں سمیت این وائی او اور طلباء و تنظیم پر زور دیا کہ کنونشن کو تاریخی بنانے کیلئے کوشش تیز کریں ، انہوں نے کہا کہ کنونشن سے ملی مشر اسفندیار ولی خان ، صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور سردار حسین بابک سمیت دیگر قائدین خطا ب کریں گے ، انہوں نے تاجر برادری ، مزدور یونین ، وکلاء ، اساتذہ اور سوات کے غیور عوام سے کنونشن میں بھر پور شرکت کی اپیل بھی کردی ہے ۔
1,345 total views, 4 views today
Comments