سوات، سابق ممبر قومی اسمبلی علاؤالدین اور ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفرشاہ کے نا اہلی کے وجہ سے 2010کے سیلاب میں بہہ جا نیوالے سڑک کو دوبارہ تعمیر نہ ہو نے کیوجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے،موجودہ ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن اور ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ کے نا اہلی کے وجہ
سے ایک سال میں بھی تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا،ممبران اسمبلی محکمہN H Aکو ذمہ دار ٹہراتے ہیں لیکن حقیقت میں ممبران اسمبلی بھی ناکام ہوچکی ہیں ،جس طرح انکی کا ر کر دگی ہے اسی طرح این ایچ اے والے بھی کام کر رہے ہیں ،یاد رہے کہ آئیندہ چند ماہ میں بھی کالام کے شاہی باغ گراؤنڈ میں فیسٹیول میلہ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے،اگر اس طرح کھنڈر نماء روڈ ہو تو سیاح بھی کالام میں کم ہونگے ، ممبران اسمبلی بھی بار بار تبدیلی کے دعوے کرتے ہیں لیکن انکی کا ر کردگی عوام کے سا منے ہیں ،ہمارے ممبران اسمبلی صرف سیکورٹی تک محدود ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جو الیکشن مہم کے دوران عوام کے سامنے کہہ رہے تھے کہ ہمیں سیکورٹی کی بھی ضرورت نہیں ہو گی،ہم بغیر سیکورٹی عوام کے سامنے آئینگے ،لیکن انکی جو وعدے تھے وہ سارے الٹا نکلے،سیاحوں نے وفاق حکومت سے مطالبہ کیا کہ این ایچ اے والے دباؤ ڈالکر کالام روڈ کو فیسٹیول سے پہلے پہلے کالام روڈ کو تعمیر کرے ،کہ سیاحوں کو راستہ میں مشکلات کاسامنا ہوں ۔
394 total views, no views today


