مینگورہ، سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ معاشرہ میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ صبروبرداشت کے مادہ کوفروغ دیاجائے اورایک دوسرے کوسمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں انہوں نے ان خیالات کااظہاراتوارکے روزودویہ ہال سیدو شریف میں منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے اپنے ویڈیوخطاب میں کیاانہوں نے کہاکہ سوات ایک خوبصورت علاقہ ہے یہاں آئے ہوئے مہمانوں کووہ دعوت دیتی ہے کہ وہ اس وادی کے خوبصورت مناظرکی سیرکئے بغیرواپس نہ جائیں۔
انہوں نے کہاکہ اینویٹیویوتھ فورم کے اجلاسوں میں وہ خودبھی شریک ہوئی ہیں اوروہ سمجھتی ہیں کہ یہاں کے نوجوانوں میں ایک عزم موجودہے جس کے نتیجہ میں خطہ میں امن قائم ہوگا۔ملالہ نے کہاکہ ہم سب کومل کرتعلیم کے فروغ کیلئے کوششں کرناہوں گی اوراس وقت تک یہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں جب ہربچہ اوربچی زیورتعلیم سے آراستہ ہوجائے ۔تقریب میں ملک کے چاروں صوبوں ، آزادکشمیراورگلگت بلتستان سے بڑی تعدا دمیں نوجوانوں نے شرکت کی ، اس موقع پر دس مختلف افراد کو ایوارڈ دئے گئے ، تقریب میں نوجوانوں نے مختلف گانوں پر فارفارم کیا خاکے پیش کیے اور مزاحیہ پروگرام بھی حاضرین کا توجہ کا مرکز رہا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا کہ آج ملک بالخصوص سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے نوجوانوں نے ثابت کیا کہ وہ کتنی بڑی طاقت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی طاقت اور صلاحیت کو علاقے کی بہتری کے لئے بروئے کار لائیں ، تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر جواد ،چیئرمین اینویٹیو یوتھ فورم نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنااور انہیں معاشرے کی ترقی خاص کر تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے اگے لانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوانوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ، انہں مناسب پلیٹ فارم اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ،ایوارڈ میں پشتو زبان کے نامور گلوکار خالد ملک اور سمیع جان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، ایوارڈ میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کو سراہاگیا اور ایوارڈ سے نواز ا گیا ، ایوار ڈ میں بہترین نوجوان لیڈرتاج عالم افریدی ، بہترن سافٹ ویئر ڈیزائینر رحمت عزیز چترالی ،بہترین استاد عفت ناصر ، تحقیق کار ، بہترین خوش اخلاق صحافی طلعت حسین ، بہترین کام ، بہترین سیاستدان اور امن کے لئے کام کرنے والوں عذرا نفیس اور احمد شاہ کو ایوارڈ دیئے گئے ۔
400 total views, no views today


