لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والدہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ ہوگئیں۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے ،نواز شریف سمیت شریف خاندان کے تقریباً تمام افراد لندن میں ہی ہیں لیکن ان کی صاحبزادی مریم نواز حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں مصروف ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکی تھیں تاہم حلقہ این اے 120 کے نتائج سامنے آنے کے بعد اب مریم نواز قطر ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنی والدہ کی عیادت کریں گی، ذرائع کے مطابق مریم نواز کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گی۔
1,820 total views, no views today
Comments



